سورة النجم - آیت 22

تِلْكَ إِذًا قِسْمَةٌ ضِيزَىٰ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

یہ تو بڑی بھونڈی تقسیم [١٣] ہے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿تِلْکَ اِذًا قِسْمَۃٌ ضِیْزٰی﴾ تب تو یہ بہت ہی ظالمانہ تقسیم ہے اس تقسیم سے بڑھ کر کون ساظلم ہوسکتا ہے جو خالق پر بندہ مخلوق کی فضیلت کو مقتضی ہو، اللہ تعالیٰ ان کی باتوں سے بہت بلند ہے۔