سورة النجم - آیت 8
ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّىٰ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
پھر وہ نزدیک ہوا پھر اور آگے بڑھا [٤]
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ثُمَّ دَنَا ﴾ پھر جبریل علیہ السلام وحی پہنچانے کے لیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہوئے اور اتر آئے۔ افق اعلیٰ سے آپ کے قریب ہوئے ۔﴿ فَتَدَلّٰی﴾اور اترآئے“افق اعلیٰ سے آپ کے قریب