سورة الطور - آیت 11
فَوَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اس دن جھٹلانے والوں کے لئے تباہی [٩] ہے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿فَوَیْلٌ یَّوْمَیِٕذٍ لِّلْمُکَذِّبِیْنَ ﴾’’پس اس دن جھٹلانے والوں کے لیے خرابی ہے۔،، الویل ہر قسم کی عقوبت، حزن وغم، عذاب اور خوف کے لیے ایک جامع کلمہ ہے، پھر اللہ تعالیٰ نے ان جھٹلانے والوں کا وصف بیان فرمایا جو اس ویل کے مستحق ہیں۔ چنانچہ ارشاد فرمایا: ﴿ الَّذِينَ هُمْ فِي خَوْضٍ يَلْعَبُونَ ﴾’’جو اپنی بے ہودہ گوئی میں اچھل کود کررہے ہیں،، یعنی وہ باطل میں گھس کو اس سے کھیل رہے ہیں پس ان کے تمام علوم اور ان کی تمام ضرر رساں علمی تحقیقات تکذیب حق اور تصدیق باطل کو متضمن ہیں ان کے تمام اعمال جہلا، سفہاء اور لہو ولعب میں مشغول لوگوں کے اعمال ہیں۔ بخلاف ان اعمال کے جن پر اہل تصدیق اور اہل ایمان کاربند ہیں، یعنی علوم نافعہ اور اعمال صالحہ۔