سورة الطور - آیت 10
وَتَسِيرُ الْجِبَالُ سَيْرًا
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور پہاڑ تیزی سے اڑتے [٨] پھریں گے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَّتَسِیْرُ الْجِبَالُ سَیْرًا﴾ یعنی پہاڑ اپنی جگہوں سے ہل جائیں گے اور بادل کے مانند چلیں گے اور وہ ایسے رنگ برنگے ہوجائیں گے جیسے دھنکی ہوئی رنگ برنگی اون۔ اس کے بعد یہ پہاڑ بکھر جائیں گے یہاں تک کہ وہ غبار بن جائیں گے یہ سب کچھ قیامت کے دن کی ہولناکیوں کی وجہ سے ہوگا۔ تب بے چارے کمزور آدمی کا کیا حال ہوگا؟