سورة ق - آیت 42

يَوْمَ يَسْمَعُونَ الصَّيْحَةَ بِالْحَقِّ ۚ ذَٰلِكَ يَوْمُ الْخُرُوجِ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

(اور) سب لوگ اس زور دار آواز کو ٹھیکٹھیک [٤٩] سن لیں گے۔ یہی (زمین سے دوبارہ) نکلنے کا دن ہوگا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿يَوْمَ يَسْمَعُونَ الصَّيْحَةَ﴾ جس روز تمام خلائق ہول ناک اور خوف ناک چیخ کی آواز سنیں گے ﴿بِالْحَقِّ﴾ جس میں کوئی شک ہے نہ شبہ ﴿ذٰلِكَ يَوْمُ الْخُرُوجِ ﴾ وہ قبروں سے نکلنے کا دن ہوتا۔ اس روز اکیلا اللہ تعالیٰ ہی ہر چیز پر قادر ہوگا، اسی لئے فرمایا :