سورة ق - آیت 41

وَاسْتَمِعْ يَوْمَ يُنَادِ الْمُنَادِ مِن مَّكَانٍ قَرِيبٍ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور توجہ سے سنیے۔ جس دن پکارنے والا [٤٨] قریب ہی سے پکارے گا

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَاسْتَمِعْ ﴾ اپنے دل کے ساتھ پکارنے والے کی پکار کو غور سے سن اور اس سے مراد حضرت اسرافیل علیہ السلام ہیں، یعنی جب اسرافیل علیہ السلام صور میں پھونکیں گے ﴿ مِن مَّكَانٍ قَرِيبٍ﴾ ” نزدیک کی جگہ سے۔“ یعنی کسی ایسی جگہ سے جو مخلوق کے قریب ہے۔