سورة ق - آیت 28
قَالَ لَا تَخْتَصِمُوا لَدَيَّ وَقَدْ قَدَّمْتُ إِلَيْكُم بِالْوَعِيدِ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
(اللہ تعالیٰ فرمائے گا) میرے ہاں جھگڑا مت کرو۔ میں تمہیں پہلے ہی اس وعید کی خبر دے چکا تھا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اللہ تبارک و تعالیٰ ان کی آپس کی خصوصیت کا جواب دیتے ہوئے فرمائے گا : ﴿ لَا تَخْتَصِمُوا لَدَيَّ﴾ ” میرے پاس نہ جھگڑو“ یعنی میرے پاس تمہارے آپس میں جھگڑے کا فائدہ نہیں۔ ﴿وَ﴾ حالانکہ ﴿وَقَدْ قَدَّمْتُ إِلَيْكُم بِالْوَعِيدِ﴾ ” میں تمہارے پاس وعید بھیج چکا تھا۔“ یعنی میرے رسول کھلی نشانیاں، واضح دلائل اور روشن براہین لے کر تمہارے پاس آئے، تم پر میری حجت قائم اور تمہاری حجت منقطع ہوگئی تم نے اپنے گزشتہ اعمال میرے سامنے پیشے کیے جن کی جزا واجب ہے۔