سورة ق - آیت 19

وَجَاءَتْ سَكْرَةُ الْمَوْتِ بِالْحَقِّ ۖ ذَٰلِكَ مَا كُنتَ مِنْهُ تَحِيدُ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور یہ حقیقت کھولنے کے لئے موت کی بے ہوشی [٢٢] آپہنچی، یہی وہ بات ہے جس سے تو (اے انسان [٢٣]) گریز کرتا رہا

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَجَاءَتْ﴾ ” اور آئی“ یعنی اس غافل اور آیات الٰہی کی تکذیب کرنے والے کے پاس ﴿ سَكْرَةُ الْمَوْتِ بِالْحَقِّ﴾ ” موت کی بے ہوشی حق کے ساتھ“ جس سے لوٹنا اور بچنا ممکن نہیں۔ ﴿ذٰلِكَ مَا كُنتَ مِنْهُ تَحِيدُ﴾ یہ وہی چیز ہے جس سے پیچھے ہٹتے اور اس سے دور بھاگتے تھے۔