سورة الجاثية - آیت 10

مِّن وَرَائِهِمْ جَهَنَّمُ ۖ وَلَا يُغْنِي عَنْهُم مَّا كَسَبُوا شَيْئًا وَلَا مَا اتَّخَذُوا مِن دُونِ اللَّهِ أَوْلِيَاءَ ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

پھر اس کے بعد [١١] ان کے لئے جہنم ہے اور جو کچھ انہوں نے دنیا میں کمایا نہ تو وہ ان کے کچھ کام [١٢] آئے گا اور نہ وہ جنہیں انہوں نے اللہ کے سوا کارساز [١٣] بنا رکھا تھا، اور انہیں بڑا سخت عذاب ہوگا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

نیز آگاہ فرمایا کہ ان لوگوں کے درد ناک عذاب ہے اور یہ کہ ﴿مِّن وَرَائِهِمْ جَهَنَّمُ﴾ ” ان کے پیچھے جہنم ہے۔“ جو ان کو سخت عذاب دینے کے لئے کافی ہے ﴿وَ﴾ ” اور“ بے شک وہ ﴿لَا يُغْنِي عَنْهُم مَّا كَسَبُوا شَيْئًا ﴾ مال جو وہ کماتے ہیں ان کے کسی کام نہ آئے۔ ﴿وَلَا مَا اتَّخَذُوا مِن دُونِ اللّٰـهِ أَوْلِيَاءَ﴾ اور نہ وہ کام آئیں گے، اللہ کے سوا جن کو انہوں نے کار ساز بنا رکھا تھا جن سے یہ لوگ مدد طلب کرتے تھے۔ پس یہ کار ساز ان کو چھوڑ دیں گے، اگر وہ کوئی نفع پہنچا سکتے ہوتے تو وہ خود سب سے زیادہ اس کے محتاج تھے۔