سورة الدخان - آیت 59
فَارْتَقِبْ إِنَّهُم مُّرْتَقِبُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
سو آپ انتظار کیجئے وہ بھی انتظار کر رہے [٤٠] ہیں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿فَارْتَقِبْ﴾ اللہ تعالیٰ نے آپ کے ساتھ جس بھلائی اور نصرت کا وعدہ کیا ہے اس کا انتظار کیجیے۔ ﴿إِنَّهُم مُّرْتَقِبُونَ﴾ وہ بھی اس عذاب کے منتظر ہیں جو ان پر نازل ہونے والا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے دونوں قسم کے انتظار میں فرق کیا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دنیا اور آخرت کی بھلائی کا انتظار کرتے ہیں اور اس کے برعکس کفار دنیا و آخرت کے شرکا انتظار کرتے ہیں۔