سورة الدخان - آیت 55
يَدْعُونَ فِيهَا بِكُلِّ فَاكِهَةٍ آمِنِينَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
وہ وہاں امن و اطمینان سے ہر قسم کے میوے طلب کریں گے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿يَدْعُونَ فِيهَا﴾ ” وہ اس میں منگوائیں گے۔“ یعنی جنت کے اندر ﴿بِكُلِّ فَاكِهَةٍ َ﴾ ” ہر قسم کا پھل۔“ جن میں سے بعض کا تو دنیا میں نام ہے اور بعض کا دنیا میں نام ہے نہ نظیر ہے۔ وہ جب کبھی بھی انواع و اقسام کے پھل اور میوے طلب کریں گے ان کے سامنے بغیر کسی مشقت اور تکلیف کے حاضر کردیئے جائیں گے۔ ﴿آمِنِين﴾ وہ ان پھلوں کے ختم ہونے اور ان کے کسی ضرر کے خوف سے مامون، ہر قسم کے تکدر سے پاک اور جنت سے نکالے جانے اور موت سے محفوظ ہوں گے۔