سورة الدخان - آیت 41
يَوْمَ لَا يُغْنِي مَوْلًى عَن مَّوْلًى شَيْئًا وَلَا هُمْ يُنصَرُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
جس دن کوئی دوست اپنے دوست کے کچھ کام نہ آئے گا اور نہ ہی انہیں کہیں سے مدد ملے گی۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اس دن کوئی رشتہ دار اپنے کسی رشتہ دار کے کام آئے گا نہ کوئی دوست کسی دوست کے کام آئے گا۔ ﴿وَلَا هُمْ يُنصَرُونَ ﴾ ” اور نہ انہیں کہیں سے کوئی مدد ملے گی۔“ نہ ان کو اللہ کے عذاب سے بچایا جا سکے گا کیونکہ مخلوق میں سے کوئی ہستی کسی چیز کا اختیار نہیں رکھتی۔