سورة الدخان - آیت 40
إِنَّ يَوْمَ الْفَصْلِ مِيقَاتُهُمْ أَجْمَعِينَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
فیصلے کا دن ان سب سے وعدہ کا وقت [٣٠] ہے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿إِنَّ يَوْمَ الْفَصْلِ ﴾ ” بے شک فیصلے کا دن“ اس سے مراد قیامت کا دن ہے جب اللہ اولین و آخرین اور اختلاف کرنے والوں کے درمیان فیصلہ کرے گا۔ ﴿مِيقَاتُهُمْ أَجْمَعِينَ ﴾ یعنی تمام خلائق کے لئے ایک وقت مقرر ہے اس وقت میں اللہ تعالیٰ سب کو جمع کرے گا، ان کو اور ان کے اعمال کو اپنے سامنے حاضر کرے گا اور ان کو ان کے اعمال کی جزا و سزا دے گا۔