سورة الدخان - آیت 31
مِن فِرْعَوْنَ ۚ إِنَّهُ كَانَ عَالِيًا مِّنَ الْمُسْرِفِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
(یعنی) فرعون [٢٢] سے وہ حد سے بڑھنے والوں میں سے سر نکال [٢٣] رہا تھا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿مِن فِرْعَوْنَ﴾ ” فرعون سے۔“ جبکہ فرعون ان کے بیٹوں کو ذبح کرتا تھا اور ان کی بیٹیوں کو چھوڑ دیتا تھا۔ ﴿إِنَّهُ كَانَ عَالِيًا﴾ بلا شبہ وہ زمین میں ناحق تکبر کرتا تھا۔ ﴿ مِّنَ الْمُسْرِفِينَ﴾ وہ اللہ تعالیٰ کی حدود سے تجاوز کرنے والوں اور اس کے محارم کے ارتکاب کی جسارت کرنے والوں میں سے تھا۔