سورة الدخان - آیت 30

وَلَقَدْ نَجَّيْنَا بَنِي إِسْرَائِيلَ مِنَ الْعَذَابِ الْمُهِينِ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور بنی اسرائیل کو ہم نے رسوا کرنے والے عذاب سے نجات دی۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

پھر اللہ تبارک و تعالیٰ نے بنی اسرائیل پر اپنے احسان کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: ﴿ وَلَقَدْ نَجَّيْنَا بَنِي إِسْرَائِيلَ مِنَ الْعَذَابِ الْمُهِينِ ﴾ ” اور ہم نے بنی اسرائیل کو ذلت کے عذاب سے نجات دی۔“ جس میں وہ مبتلا تھے۔