سورة الزخرف - آیت 10

الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ مَهْدًا وَجَعَلَ لَكُمْ فِيهَا سُبُلًا لَّعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

جس نے تمہارے لئے زمین کو گہوارہ [٨] بنایا اور اس میں تمہارے لئے راستے [٩] بنا دیئے تاکہ تم (اپنی منزل مقصود تک پہنچنے کے لئے) راہ پاسکو

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ وَجَعَلَ لَكُمْ فِيهَا سُبُلًا ﴾ ” اور اس میں تمہارے لئے راستے بنا دیے۔“ یعنی ایک دوسرے کے ساتھ ملے ہوئے پہاڑی سلسلوں کے درمیان گزر گاہیں بنائیں جہاں سے گزر کر تم ان پہاڑوں کے پاس واقع ممالک کو جاتے ہو ﴿ لَّعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ ﴾ تاکہ تم ان راستوں پر سفر کے دوران راہ پاؤ اور گم نہ ہوجاؤ اور تاکہ تم اس سے عبرت اور نصیحت حاصل کرو۔