سورة الشورى - آیت 50
أَوْ يُزَوِّجُهُمْ ذُكْرَانًا وَإِنَاثًا ۖ وَيَجْعَلُ مَن يَشَاءُ عَقِيمًا ۚ إِنَّهُ عَلِيمٌ قَدِيرٌ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
یا لڑکے اور لڑکیاں ملا کردیتا ہے اور جسے چاہے بانجھ [٧٠] بنا دیتا ہے۔ یقینا وہ سب کچھ جاننے والا قدرت والا ہے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
کسی کو بانجھ رکھتا اور ان کے ہاں اولاد پیدا نہیں ہوتی۔ ﴿إِنَّهُ عَلِيمٌ﴾ بے شک وہ ہر چیز کا علم اور ﴿ قَدِيرٌ ﴾ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے، وہ اپنے علم اور مہارت کے ذریعے سے تمام اشیاء میں اور اپنی قدرت کے ذریعے سے تمام مخلوقات میں تصرف کرتا ہے۔