سورة فصلت - آیت 18

وَنَجَّيْنَا الَّذِينَ آمَنُوا وَكَانُوا يَتَّقُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور ہم نے ان لوگوں کو (اس عذاب سے) بچا لیا جو ایمان [٢٢] لائے اور (نافرمانی سے) بچتے رہے تھے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَنَجَّيْنَا الَّذِينَ آمَنُوا وَكَانُوا يَتَّقُونَ﴾ ” اور ہم نے ان لوگوں کو بچا لیا جو ایمان لائے اور (نافرمانی سے) بچتے رہے“ یعنی اللہ تعالیٰ نے حضرت صالح علیہ السلام اور ان کی اتباع کرنے والے ان مومنین کو نجات دی جو شرک اور معاصی سے بچتے رہے۔