سورة غافر - آیت 76
ادْخُلُوا أَبْوَابَ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا ۖ فَبِئْسَ مَثْوَى الْمُتَكَبِّرِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
(اب) دوزخ کے دروازوں میں سے داخل ہوجاؤ، تم اس میں ہمیشہ رہو گے۔ تکبر [٩٧] کرنے والوں کا کیسا برا ٹھکانا ہے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ادْخُلُوا أَبْوَابَ جَهَنَّمَ﴾ ” جہنم کے دروازوں میں سے داخل ہوجاؤ۔“ ہر ایک کو اس کے عمل کے مطابق جہنم کے طبقات میں سے ایک طبقے میں داخل کردیا جائے گا۔ ﴿خَالِدِينَ فِيهَا﴾ ” اس میں تم ہمیشہ رہو گے۔“ وہ کبھی بھی وہاں سے نہ نکلیں گے۔“ ﴿فَبِئْسَ مَثْوَى الْمُتَكَبِّرِينَ﴾ ” وہ ایسا ٹھکانا ہوگا جہاں ان کو محبوس کر کے ذلیل و رسوا کیا جائے گا اور عذاب دیا جائے گا اور جہاں کبھی انہیں سخت گرمی میں اور کبھی سخت سردی میں داخل کیا جائے گا۔