سورة غافر - آیت 68

هُوَ الَّذِي يُحْيِي وَيُمِيتُ ۖ فَإِذَا قَضَىٰ أَمْرًا فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُ كُن فَيَكُونُ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

وہی تو ہے جو تمہیں زندہ کرتا اور مارتا ہے۔ پھر جب وہ کسی کام کا فیصلہ کرلیتا ہے تو بس اسے اتنا ہی کہتا ہے کہ ''ہوجا'' تو وہ ہوجاتا [٩١] ہے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فَإِذَا قَضَىٰ أَمْرًا ﴾ ” پھر جب کوئی کام کرنا چاہتا ہے۔“ خواہ یہ کام چھوٹا ہو یا بڑا ﴿فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُ كُن فَيَكُونُ ﴾ ” تو اس سے کہہ دیتا ہے کہ ہوجا تو وہ ہوجاتا ہے۔“ اس حکم کو رد یا اس سے گریز یا انکار نہیں کیا جاسکتا۔