سورة غافر - آیت 52

يَوْمَ لَا يَنفَعُ الظَّالِمِينَ مَعْذِرَتُهُمْ ۖ وَلَهُمُ اللَّعْنَةُ وَلَهُمْ سُوءُ الدَّارِ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

جس دن ظالموں کو ان کی معذرت کچھ بھی فائدہ نہ دے گی اور ان کے لئے لعنت ہے اور برا گھر ہے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿يَوْمَ لَا يَنفَعُ الظَّالِمِينَ مَعْذِرَتُهُمْ﴾ ”)جب وہ معذرت کریں گے تو( ظالموں کی معذرت اس دن انہیں کوئی فائدہ نہ دے گی۔“ ﴿وَلَهُمُ اللَّعْنَةُ وَلَهُمْ سُوءُ الدَّارِ﴾ ” اور ان کے لئے لعنت ہے اور ان کے لئے برا گھر ہے۔“ یعنی بہت برا گھر جو وہاں داخل ہونے والوں کو بہت تکلیف دے گا۔