سورة غافر - آیت 6
وَكَذَٰلِكَ حَقَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ عَلَى الَّذِينَ كَفَرُوا أَنَّهُمْ أَصْحَابُ النَّارِ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اسی طرح آپ کے پروردگار کا یہ حکم ان لوگوں پر صادق آ گیا کہ جن لوگوں نے کفر کیا وہی اہل دوزخ [٥] ہیں
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ وَكَذٰلِكَ حَقَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ عَلَى الَّذِينَ كَفَرُوا ﴾ ” اسی طرح کافروں کے بارے میں بھی تمہارے رب کی بات پوری ہوچکی ہے۔“ جیسا کہ ان لوگوں پر اللہ تعالیٰ کی بات سچ ثابت ہوئی تھی، اسی طرح ان پر گمراہی ثابت ہوگئی جس کے سبب سے وہ عذاب کے مستحق ہوگئے، اس لئے فرمایا : ﴿ أَنَّهُمْ أَصْحَابُ النَّارِ ﴾ ” بلاشبہ وہ دوزخی ہیں۔ “