سورة الزمر - آیت 58
أَوْ تَقُولَ حِينَ تَرَى الْعَذَابَ لَوْ أَنَّ لِي كَرَّةً فَأَكُونَ مِنَ الْمُحْسِنِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
یا جب عذاب دیکھے تو کہنے لگے :'مجھے ایک اور موقعہ مل جائے تو میں نیک کام کرنے والوں میں شامل [٧٥] ہوجاؤں''
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿أَوْ تَقُولَ حِينَ تَرَى الْعَذَابَ﴾ ” یا جب عذاب دیکھ لے تو کہنے لگے۔“ جب اسے عذاب کے وارد ہونے کا یقین ہوجائے گا تو وہ کہے گا ﴿لَوْ أَنَّ لِي كَرَّةً﴾ یعنی اگر ایک بار اور مجھے دنیا میں واپس بھیجا جائے تو میں ہوجاؤں گا ﴿مِنَ الْمُحْسِنِينَ ﴾ نیک عمل کرنے والوں میں سے۔