فَأَصَابَهُمْ سَيِّئَاتُ مَا كَسَبُوا ۚ وَالَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْ هَٰؤُلَاءِ سَيُصِيبُهُمْ سَيِّئَاتُ مَا كَسَبُوا وَمَا هُم بِمُعْجِزِينَ
چنانچہ اپنی کمائی کے برے نتائج انہیں بھگتنے پڑے اور ان لوگوں [٦٩] میں سے جو ظلم کر رہے ہیں وہ بھی عنقریب اپنے کاموں کے برے نتائج بھگت لیں گے اور یہ لوگ (ہمیں) عاجز کرسکنے والے نہیں
﴿فَأَصَابَهُمْ سَيِّئَاتُ مَا كَسَبُوا ﴾ ” ان پر ان کے اعمال کے وبال پڑگئے“ اس مقام پر (سَيِّئَات) سے مراد ” عقوبات“ ہیں کیونکہ یہ عقوبات ہی انسان کے لئے تکلیف دہ اور اس کو غم زدہ کرتی ہیں ﴿وَالَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْ هَـٰؤُلَاءِ سَيُصِيبُهُمْ سَيِّئَاتُ مَا كَسَبُوا﴾ ” اور جو لوگ ان میں سے ظلم کرتے رہے ہیں عنقریب ان پر ان کے عملوں کے وبال پڑیں گے۔“ پس یہ لوگ نہ تو گزشتہ لوگوں سے بہتر ہیں اور نہ ان کو کوئی برأت نامہ ہی لکھ کردیا گیا ہے۔