سورة الزمر - آیت 26
فَأَذَاقَهُمُ اللَّهُ الْخِزْيَ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ۖ وَلَعَذَابُ الْآخِرَةِ أَكْبَرُ ۚ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
پھر اللہ نے انہیں دنیا کی زندگی میں ہی رسوائی کا مزا چکھا دیا اور آخرت کا عذاب تو کہیں [٤١] بڑھ کر ہے کاش وہ جانتے ہوتے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿فَأَذَاقَهُمُ اللّٰـهُ﴾ ” پس اللہ نے انہیں چکھایا۔“ یعنی اس عذاب کے ذریعے سے ﴿الْخِزْيَ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا﴾ دنیا میں رسوائی کا مزا چکھایا، چنانچہ وہ اللہ تعالیٰ اور اس کی مخلوق کے ہاں رسوا ہوگئے۔ ﴿ وَلَعَذَابُ الْآخِرَةِ أَكْبَرُ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ﴾ ” اور آخرت کا عذاب تو بہت بڑا ہے، کاش ! وہ جان لیتے۔“ اس لئے ان لوگوں کو اپ کی تکذیب پر جمے رہنے سے بچنا چاہئے، ورنہ ان پر بھی وہی عذاب نازل ہوگا جو گزشتہ قوموں پر نازل ہوا تھا۔