سورة ص - آیت 79

قَالَ رَبِّ فَأَنظِرْنِي إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

وہ کہنے لگا : ’’میرے پروردگار! پھر مجھے اس وقت تک مہلت دے دے جب لوگ دوبارہ اٹھائے جائیں گے‘‘

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿قَالَ رَبِّ فَأَنظِرْنِي إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ ﴾ ” اس نے کہا، میرے رب ! مجھے اس روز تک کہ لوگ اٹھائے جائیں مہلت دے۔“ چونکہ اسے آدم علیہ السلام اور ان کی اولاد سے شدید عداوت تھی اس لئے اس نے یہ درخواست کی تاکہ وہ ان لوگوں کو بدراہ کرسکے جن کے لئے بدراہ ہونا اللہ تعالیٰ نے مقدر کردیا ہے۔