سورة ص - آیت 77

قَالَ فَاخْرُجْ مِنْهَا فَإِنَّكَ رَجِيمٌ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ’’نکل جا یہاں سے یقیناً تو مردود ہے‘‘

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿قَالَ﴾ اللہ تعالیٰ نے اس سے فرمایا : ﴿ فَاخْرُجْ مِنْهَا ﴾ یعنی عزت و تکریم کے اس مقام، آسمان سے نکل جا ﴿فَإِنَّكَ رَجِيمٌ﴾ ” بے شک تو مردود ہے“ یعنی دھتکارا ہوا ہے۔