سورة ص - آیت 74

إِلَّا إِبْلِيسَ اسْتَكْبَرَ وَكَانَ مِنَ الْكَافِرِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

سوائے ابلیس کے، جو اکڑ بیٹھا اور کافروں سے [٦٩] ہوگیا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ اسْتَكْبَرَ﴾ اس نے نہایت غرور سے اپنے رب کا حکم ٹھکرا دیا اور حضرت آدم علیہ السلام کے سامنے تکبر کا اظہار کیا ﴿ وَكَانَ مِنَ الْكَافِرِينَ ﴾ ” اور وہ کافروں میں سے تھا۔‘‘ اللہ تعالیٰ کے علم میں ابلیس کافر تھا۔