سورة ص - آیت 61
قَالُوا رَبَّنَا مَن قَدَّمَ لَنَا هَٰذَا فَزِدْهُ عَذَابًا ضِعْفًا فِي النَّارِ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
پھر وہ دعا کریں گے :’’اے ہمارے پروردگار! ہمارے لئے جو اس عذاب کا پیش رو بنا اسے [٦١] دوزخ میں دگنا عذاب دے‘‘
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
پھر وہ ان گمراہ کنندہ لوگوں کے بارے میں اللہ تعالیٰ سے درخواست کریں گے اور ﴿قَالُوا رَبَّنَا مَن قَدَّمَ لَنَا هَـٰذَا فَزِدْهُ عَذَابًا ضِعْفًا فِي النَّارِ﴾ ” کہیں گے : اے ہمارے رب ! جو اس کو ہمارے سامنے لایا ہے، اسے دوزخ میں دگنا عذاب دینا“ ایک دوسری آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : ﴿قَالَ لِكُلٍّ ضِعْفٌ وَلَـٰكِن لَّا تَعْلَمُونَ ﴾ (الاعراف : 8؍37) ”(اس وقت) اللہ فرمائے گا : سب کے لئے دگنا عذاب ہے، مگر تم جانتے نہیں۔ “