سورة ص - آیت 36
فَسَخَّرْنَا لَهُ الرِّيحَ تَجْرِي بِأَمْرِهِ رُخَاءً حَيْثُ أَصَابَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
چنانچہ ہم نے ہوا کو ان کے تابع کردیا۔ جہاں آپ کو پہنچنا ہوتا وہ آپ کے حکم پر نرمی کے ساتھ [٤٢] چلتی تھی۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اللہ تعالیٰ نے آپ کی دعا قبول فرما کر آپ کو بخش دیا اور آپ کی سلطنت آپ کو واپس کردی اور اقتدار اور سلطنت میں مزید اضافہ کردیا۔ آپ کے بعد اتنا زیادہ اقتدار کسی اور کو عطا نہیں کیا۔