سورة ص - آیت 16
وَقَالُوا رَبَّنَا عَجِّل لَّنَا قِطَّنَا قَبْلَ يَوْمِ الْحِسَابِ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور کہتے ہیں : ’’پروردگار! ہمیں ہماری چارج شیٹ جلدی کرکے روز حساب [١٨] سے پہلے ہی دے دے‘‘
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
یہ جھٹلانے والے اپنی جہالت اور حق کے ساتھ عناد کی بنا پر عذاب کے لئے جلدی مچاتے ہوئے کہتے ہیں : ﴿رَبَّنَا عَجِّل لَّنَا قِطَّنَا﴾ یعنی ہمارے حصے کا عذاب ہمیں جلدی دے دے ﴿قَبْلَ يَوْمِ الْحِسَابِ ﴾ ” حساب کے دن سے پہلے“ وہ اپنے اس قول سے باز نہیں آتے۔ اے محمد ! یہ کفار سمجھتے ہیں کہ اگر آپ سچے ہیں تو آپ کی سچائی کی علامت یہ ہے کہ آپ ان پر عذاب لے آئیں۔