سورة ص - آیت 14

إِن كُلٌّ إِلَّا كَذَّبَ الرُّسُلَ فَحَقَّ عِقَابِ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

ان سب نے رسولوں کو جھٹلایا تو ان پر میرا عذاب واجب ہوگیا

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

’’نہیں تھا کوئی گروہ‘‘ ان میں سے ﴿إِلَّا كَذَّبَ الرُّسُلَ فَحَقَّ ﴾ ” مگر انہوں نے رسولوں کو جھٹلایا تو ثابت ہوگیا“ ان پر ﴿ عِقَابِ﴾ ” عذاب میرا“ یعنی اللہ تعالیٰ کا۔ وہ کون سی چیز ہے جو انہیں پاک اور طاہر رکھ سکتی ہے کہ ان پر وہ عذاب نازل نہ ہو جو گزشتہ قوموں پر نازل ہوا۔ پس یہ لوگ انتظار کریں :