سورة الصافات - آیت 164
وَمَا مِنَّا إِلَّا لَهُ مَقَامٌ مَّعْلُومٌ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور ہم (فرشتوں) میں سے ہر ایک کا ایک معلوم مقام ہے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
یہ فرشتوں کے بارے میں کفار کی بہتان طرازی سے برأت کا بیان ہے، نیز یہ کہ فرشتے اللہ تعالیٰ کے بندے ہیں اور لمحہ بھر کے لئے اس کی نافرمانی نہیں کرسکتے۔ اللہ تعالیٰ نے ان میں سے ہر ایک کو مقام اور کسی تدبیر کی ذمے داری سونپی ہے وہ اس سے تجاوز کرسکتے ہیں نہ انہیں کسی چیز کا کوئی اختیار ہے: ﴿وَإِنَّا لَنَحْنُ الصَّافُّونَ ﴾ یعنی ہم اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور خدمت میں صف آرا ہوتے ہیں۔