سورة الصافات - آیت 147
وَأَرْسَلْنَاهُ إِلَىٰ مِائَةِ أَلْفٍ أَوْ يَزِيدُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور (اس کے بعد) انہیں ایک لاکھ [٨٧] یا اس سے زیادہ لوگوں کی طرف بھیجا
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ وَأَرْسَلْنَاهُ إِلَىٰ مِائَةِ أَلْفٍ ﴾ ” اور ہم نے مبعوث کیا ان کو ایک لاکھ کی طرف لوگوں میں سے‘‘ ﴿ أَوْ يَزِيدُونَ﴾ ” یا ان سے زیادہ کی طرف“ معنی یہ ہے کہ اگر یہ لوگ ایک لاکھ سے زیادہ نہیں تو کم بھی نہ تھے۔