سورة الصافات - آیت 142

فَالْتَقَمَهُ الْحُوتُ وَهُوَ مُلِيمٌ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

چنانچہ مچھلی نے انہیں نگل لیا [٨٣] اور وہ ملامت زدہ [٨٤] تھے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فَالْتَقَمَهُ الْحُوتُ وَهُوَ مُلِيمٌ ﴾ ” پس مچھلی نے انہیں نگل لیا اور وہ“ ﴿ مُلِيمٌ﴾ ” ملامت کرنے والے تھے“ یعنی انہوں نے ایسے فعل کا ارتکاب کیا تھا جس پر ملامت کی جاتی ہے اور وہ ہے آپ کا اپنے رب سے ناراض ہونا۔