سورة الصافات - آیت 105

قَدْ صَدَّقْتَ الرُّؤْيَا ۚ إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

تم نے خواب کو سچ [٦١] کر دکھایا' ہم یقیناً نیکی کرنے والوں کو ایسے ہی [٦٢] صلہ دیا کرتے ہیں‘‘

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ إِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ﴾ ” بلاشبہ ہم نیکو کاروں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں“ جو ہماری عبادت میں احسان کے مرتبے پر فائز ہیں اور اپنی خواہشات پر ہماری رضا کو مقدم رکھتے ہیں۔