سورة الصافات - آیت 95

قَالَ أَتَعْبُدُونَ مَا تَنْحِتُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

انہوں نے کہا : کیا تم ایسی چیزوں کو پوجتے ہو جنہیں تم خود ہی تراشتے ہو

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿قَالَ﴾ اس مقام پر ابراہیم نے فرمایا : ﴿ أَتَعْبُدُونَ مَا تَنْحِتُونَ ﴾ ” یعنی کیا تم انہیں پوجتے ہو جنہیں تم خود اپنے ہاتھوں سے بناتے اور تراشتے ہو؟ تم ان چیزوں کو کیسے پوجتے ہو جن کو تم نے خود اپنے ہاتھوں سے گھڑا ہے اور اللہ تعالیٰ کے لئے اخلاص کو چھوڑ دیتے ہو؟