سورة الصافات - آیت 74
إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
(ان میں سے) صرف اللہ کے مخلص بندے ہی محفوظ رہے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اس لئے ان مشرکین کو اپنی گمراہی پر جمے رہنے سے بچنا چاہئے، ورنہ انھیں بھی اس عذاب کا سامنا کرنا پڑے گا جس کا سامنا ان لوگوں کو کرنا پڑا۔ چونکہ جن لوگوں کو ڈرایا گیا تھا، وہ سب کے سب گمراہ نہ تھے، ان میں کچھ ایسے بھی تھے جو اہل ایمان تھے، جن کا دین اللہ تعالیٰ کے لئے خالص تھا، اس لئے اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کو عذاب اور ہلاکت سے مستثنیٰ کرتے ہوئے فرمایا : ﴿إِلَّا عِبَادَ اللّٰـهِ الْمُخْلَصِينَ ﴾ ” سوائے اللہ کے برگزیدہ بندوں کے“ یعنی جن کو اللہ تعالیٰ نے اخلاص کا حامل بنایا اور ان کو ان کے اخلاص کے سبب سے، اپنی رحمت کے لئے مختص کیا۔ تب ان کا انجام قابل ستائش ہوا۔ پھر اللہ تعالیٰ نے جھٹلانے والی قوموں کے انجام کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا :