سورة الصافات - آیت 47

لَا فِيهَا غَوْلٌ وَلَا هُمْ عَنْهَا يُنزَفُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

جس سے نہ انہیں سر درد [٢٥] ہوگا اور نہ وہ بدمست ہوں گے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

یہ شراب ہر قسم کے برے اثرات سے پاک ہوگی اس سے ان کی عقل خراب ہو گی نہ مال خراب ہوگا اور اس سے سر چکرائے گا نہ طبیعت مکدر ہوگی۔