سورة الصافات - آیت 31

فَحَقَّ عَلَيْنَا قَوْلُ رَبِّنَا ۖ إِنَّا لَذَائِقُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

ہمارے پروردگار کا قول (آج) ہم پر صادق آگیا کہ ہم عذاب کا مزا چکھنے والے ہیں۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فَحَقَّ عَلَيْنَا﴾ ” پس ہم پر واجب ہوگیا“ یعنی تم پر اور ہم پر کہ ﴿إِنَّا لَذَائِقُونَ﴾’’یقیناً ہم چکھیں گے“ عذاب۔ یعنی ہم پر ہمارے رب کی قضاء و قدر حق ثابت ہوئی۔ ہم اور تم سب عذاب کا مزا چکھیں گے اور سب مل کر سزا بھگتیں گے۔