سورة يس - آیت 82
إِنَّمَا أَمْرُهُ إِذَا أَرَادَ شَيْئًا أَن يَقُولَ لَهُ كُن فَيَكُونُ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اس کا کام تو صرف یہ ہے کہ جب وہ کسی چیز کا ارادہ کرتا ہے تو اسے حکم دیتا ہے کہ ''ہو جا'' تو وہ ہوجاتی [٧٤] ہے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اس لیے فرمایا : ﴿ إِنَّمَا أَمْرُهُ إِذَا أَرَادَ شَيْئًا ﴾ ” بلا شبہ اس کی شان یہ ہے کہ جب وہ کسی چیز کا ارادہ کرتا ہے۔“ ﴿ شَيْئًا ﴾ شرط کے سیاق میں نکرہ ہے، اس لئے ہر چیز کو شامل ہے ﴿ أَن يَقُولَ لَهُ كُن فَيَكُونُ ﴾ ” تو اس سے فرما دیتا ہے کہ ہوجا، تو وہ ہوجاتی ہے۔“ یعنی وہ کس رکاوٹ کے بغیر اسی وقت ہوجاتی ہے۔