سورة يس - آیت 80
الَّذِي جَعَلَ لَكُم مِّنَ الشَّجَرِ الْأَخْضَرِ نَارًا فَإِذَا أَنتُم مِّنْهُ تُوقِدُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
وہی ہے جس نے تمہارے لئے سرسبز درخت سے آگ پیدا [٧٢] کردی جس سے تم آگ سلگاتے ہو۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
پھر اللہ تعالیٰ نے تیسری دلیل کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا : ﴿الَّذِي جَعَلَ لَكُم مِّنَ الشَّجَرِ الْأَخْضَرِ نَارًا فَإِذَا أَنتُم مِّنْهُ تُوقِدُونَ﴾ جب وہ سرسبز درخت سے، جو مکمل طور پر گیلا ہوتا ہے، خشک آگ نکال سکتا ہے، حالانکہ ان دونوں میں سخت تضاد اور تخالف ہے، تو وہ اسی طرح مردوں کو ان کی قبروں سے دوبارہ زندہ کرسکتا ہے۔