سورة يس - آیت 73
وَلَهُمْ فِيهَا مَنَافِعُ وَمَشَارِبُ ۖ أَفَلَا يَشْكُرُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
نیز ان سے انہیں اور بھی کئی فوائد اور مشروب حاصل ہوتے ہیں کیا پھر بھی یہ شکر ادا [٦٦] نہیں کرتے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿أَفَلَا يَشْكُرُونَ ﴾ ” کیا یہ لوگ شکر ادا نہیں کرتے“ اس اللہ تعالیٰ کا جس نے ان کو ان نعمتوں سے نوازا ہے؟ تاکہ وہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کو خالص کریں اور وہ ان نعمتوں سے اس طرح فائدہ نہ اٹھائیں کہ وہ عبرت اور غور و فکر سے خالی ہو۔