سورة يس - آیت 57
لَهُمْ فِيهَا فَاكِهَةٌ وَلَهُم مَّا يَدَّعُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
وہاں انہیں کھانے کو میوے بھی ملیں گے اور جو کچھ وہ طلب کریں گے [٥٢] وہ بھی ملے گا
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿لَهُمْ فِيهَا فَاكِهَةٌ ﴾ اس میں ان کے لئے تمام قسم کے لذیذ پھل اور میوے بکثرت ہوں گے، مثلا انگور، انجیر اور انار وغیرہ ﴿وَلَهُم مَّا يَدَّعُونَ﴾ یعنی جو کچھ بھی وہ طلب کریں گے اور تمنا کریں گے، پا لیں گے۔