سورة يس - آیت 54

فَالْيَوْمَ لَا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَيْئًا وَلَا تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

آج کسی پر ذرہ بھر بھی ظلم نہ کیا جائے گا اور تمہیں ویسا ہی بدلہ دیا جائے گا جیسے تم عمل کرتے رہے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فَالْيَوْمَ لَا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَيْئًا﴾ ” پس اس روز کسی شخص پر کچھ بھی ظلم نہیں کیا جائے گا۔“ یعنی ان کی نیکیوں میں کوئی کمی کی جائے گی نہ ان کی برائیوں میں اضافہ ﴿وَلَا تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ﴾ یعنی جس خیر و شر کا تم ارتکاب کرو گے صرف اسی کی تمہیں جزا اور سزا ملے گی۔ پس جس نے بھلائی پائی وہ اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کرے جسے اس کے علاوہ کچھ اور ملا تو اسے صرف اپنے آپ کو ملامت کرنی چاہئے۔