سورة يس - آیت 34
وَجَعَلْنَا فِيهَا جَنَّاتٍ مِّن نَّخِيلٍ وَأَعْنَابٍ وَفَجَّرْنَا فِيهَا مِنَ الْعُيُونِ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
نیز ہم نے اس میں کھجوروں اور انگوروں کے باغ پیدا کئے اور اس کے اندر سے چشمے بہا دیئے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَجَعَلْنَا فِيهَا﴾ یعنی ہم نے اس مردہ زمین میں اگائے ﴿جَنَّاتٍ﴾ باغات جن میں بے شمار درخت ہیں، خاص طور پر کھجور اور انگور، جن کے درخت بہترین درخت ہیں ﴿ وَفَجَّرْنَا فِيهَا﴾ اور ہم نے اس میں جاری کئے یعنی زمین میں ﴿مِنَ الْعُيُونِ﴾ ” چشمے“