وَلَوْ تَرَىٰ إِذْ فَزِعُوا فَلَا فَوْتَ وَأُخِذُوا مِن مَّكَانٍ قَرِيبٍ
کاش آپ دیکھیں جب وہ وہ گھبرائے ہوئے ہوں گے تو بچ نہ سکیں گے بلکہ قریب ہی سے پکڑ [٧٦] لئے جائیں گے۔
اللہ تبارک فرماتا ہے : ﴿ وَلَوْ تَرَىٰ﴾ ” اور اگر آپ دیکھیں“ اے رسول ! اور وہ جو آپ کے قائم مقام ہے، ان جھٹلانے والوں کا حال ﴿ إِذْ فَزِعُوا ﴾ ” جب وہ گھبرائے ہوئے ہوں گے“ عذاب اور ان چیزوں کو دیکھ کر جن کے بارے میں انبیاء و رسل نے خبر دی تھی اور انہوں نے ان چیزوں کو جھٹلایا تھا تو آپ ایک انتہائی ہولناک منظر، نہایت بری حالت اور بہت بڑی سختی ملاحظہ فرمائیں گے اور یہ اس وقت ہوگا جب ان کے لئے عذاب کا فیصلہ کردیا جائے گا تو ان کے لئے بھاگنے کی کوئی جگہ ہوگی نہ وہ بچ ہی سکیں گے ﴿وَأُخِذُوا مِن مَّكَانٍ قَرِيبٍ﴾ ” اور وہ قریب ہی سے پکڑ لئے جائیں گے۔“ یعنی وہ عذاب کی جگہ سے زیادہ دور نہ ہوں گے کہ ان کو پکڑ لیا جائے گا اور جہنم میں پھینک دیا جائے گا۔