سورة الأحزاب - آیت 67

وَقَالُوا رَبَّنَا إِنَّا أَطَعْنَا سَادَتَنَا وَكُبَرَاءَنَا فَأَضَلُّونَا السَّبِيلَا

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

نیز کہیں گے : ’’ہمارے پروردگار! ہم نے تو اپنے سرداروں اور بڑوں کا حکم مانا تھا تو انہوں نے ہمیں راہ [١٠٦] (حق) سے بہکا دیا

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ وَقَالُوا رَبَّنَا إِنَّا أَطَعْنَا سَادَتَنَا وَكُبَرَاءَنَا﴾ ” اور کہیں گے : اے ہمارے رب ! ہم نے اپنے سرداروں اور بڑے لوگوں کا کہا مانا“ اور ہم نے گمراہی میں ان کی تقلید کی ﴿فَأَضَلُّونَا السَّبِيلَا﴾ ” تو انہوں نے ہمیں راستے سے بھٹکا دیا۔“ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ﴿وَيَوْمَ يَعَضُّ الظَّالِمُ عَلَىٰ يَدَيْهِ يَقُولُ يَا لَيْتَنِي اتَّخَذْتُ مَعَ الرَّسُولِ سَبِيلًا يَا وَيْلَتَىٰ لَيْتَنِي لَمْ أَتَّخِذْ فُلَانًا خَلِيلًا لَّقَدْ أَضَلَّنِي عَنِ الذِّكْرِ بَعْدَ إِذْ جَاءَنِي وَكَانَ الشَّيْطَانُ لِلْإِنسَانِ خَذُولًا﴾ ” اور ظالم اس روز اپنے ہاتھوں پر کاٹے گا اور کہے گا، کاش میں نے رسول کا راستہ اختیار کیا ہوتا۔ ہائے میری ہلاکت ! کاش میں نے فلاں کو دوست نہ بنایا ہوتا اس نے مجھے نصیحت کے بارے میں گمراہ کردیا جب وہ میرے پاس آئی۔ “