سورة الأحزاب - آیت 64
إِنَّ اللَّهَ لَعَنَ الْكَافِرِينَ وَأَعَدَّ لَهُمْ سَعِيرًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اللہ تعالیٰ نے یقینا کافروں پر لعنت کی [١٠٥] ہے اور ان کے لئے بھڑکتی ہوئی دوزخ تیار رکھی ہے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿نَّ اللّٰـهَ لَعَنَ الْكَافِرِينَ﴾ ” بے شک اللہ تعالیٰ نے کافروں پر لعنت کی ہے۔“ یعنی جن کی عادت اور فطرت اللہ تعالیٰ، اس کے رسول اور جسے لے کر وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے آئے ہیں اس کا کفر اور انکار کرنا ہے انہیں اللہ تعالیٰ نے دنیا و آخرت میں اپنی رحمت سے دور کردیا اور سزا کے لئے یہی کافی ہے ﴿وَأَعَدَّ لَهُمْ سَعِيرًا ﴾ ” اور تیار کی ہے ان کے لئے بھڑکتی ہوئی آگ۔“