سورة الأحزاب - آیت 62
سُنَّةَ اللَّهِ فِي الَّذِينَ خَلَوْا مِن قَبْلُ ۖ وَلَن تَجِدَ لِسُنَّةِ اللَّهِ تَبْدِيلًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
گزشتہ لوگوں میں اللہ کا یہی طریقہ [١٠٣] جاری رہا ہے اور آپ اللہ کے اس طریقہ میں کوئی تبدیلی نہ پائیں گے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ سُنَّةَ اللّٰـهِ فِي الَّذِينَ خَلَوْا مِن قَبْلُ ﴾ ” جو لوگ پہلے گزر چکے ہیں ان کے بارے میں بھی اللہ کی یہی سنت رہی ہے۔“ یعنی جو نافرمانی میں بڑھتا چلا جاتا ہے، ایذا رسانی کی جسارت کرتا ہے اور اس سے باز نہیں آتا، اسے سخت سزا دی جاتی ہے ﴿وَلَن تَجِدَ لِسُنَّةِ اللّٰـهِ تَبْدِيلًا﴾ ” اور البتہ آپ اللہ کی سنت میں کوئی تغیر و تبدل نہیں پائیں گے۔“ بلکہ اللہ تعالیٰ کی سنت کو اسباب اور اس کے مسببات کے ساتھ جاری و ساری پائیں گے۔